Online Earning آئن لائن کمانے کے آسان اور پراعتماد طریقہ کار

ہر قسم کے آسان اور مکمل اعتماد والی ویب سائیٹ جس پر میں خود گھر بیٹھے کما رہا ہوں ہوں اور جس طرح میری ایک بھائی نے مدد کی اسی طرح میں بھی یہ سلسلہ آگے جاری رکھ رہا ہوں اور آپ سے بھی گزارش ہے اسے اسی طرح جاری رکھیں

Thursday, 2 March 2017

435d37d74c6747793895cfa54f7d5ba48918b7f28afd
Posted by Unknown at 07:32 No comments:
Email ThisBlogThis!Share to XShare to FacebookShare to Pinterest

اگر آپ پڑھے لکھے نہیں تو انٹرنیٹ پر کیسے کما سکتے ہیں


میرے بہت سارے دوست ایسے ہوں کہ جن کو لگتا ہوگا کہ انٹرنیٹ پر کام وہ ہی کر سکتا ہے جو اچھی انگلش جانتا ہو لیکن میں آپ کی یہ غلط فہمی دور کر دیتا ہوں، کیوں کہ اسی غلط فہمی کی وجہ میں نے بہت ٹائم برباد کیا ہے لیکن یہ حقیقت ہے کہ میں بھی میٹرک پاس ہوں لیکن ایک پی ایچ ڈی سے زیادہ انکم کما رہا ہوں وہ بھی گھر بیٹھے ، اگر آپ نوکری کرتے ہیں تو اس میں آپ کی تنخواہ زیادہ سے زیادہ 50،000 ہو سکتی ہے جس میں آپ اپنے روزانہ کے 08 سے 10 گھنٹے ضرور دیتے ہیں، لیکن آن لائن کام میں جب کہ یہ ہمارا اپنا بزنس ہوتا ہے میں ہم اتنا ٹائم نہیں دیتے جتنا دوسروں کے بزنس کے لیے دیتے ہیں۔ تو آن لائن کام کرنے کا پہلا اصول جان لیں یہ آپ کا زاتی بزنس ہے اس میں جتنی محنت کریں گے اتنا منافع کمائیں گے۔ اس میں محنت بس اتنی ہے آپ نے مائوس کے بٹن سے کلک کرنا ہے ہر کلک پر آپ کو انکم ہوگی۔ جس طرح ٹی وی چینلز کمرشل دکھانے کے پیسے لیتے ہیں اسی طرح ان تمام ویب سائیٹ پر آپ کو کمرشل دیکھنے ہیں لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ یہ آپ کو کمرشل دیکھنے کے پیسے دیتے ہیں، آپ نے بس کمرشل دیکھنا ہے صرف پانچ سیکنڈ اور ساتھ ہی آپ کے اکائونٹ میں رقم بھیج دی جاتی ہے ۔میرا سب سے بہترین ورک یہ ہی ہے آسان اور سادہ لیکن انکم آپ کی محنت کے مطابق۔ ایک ویب سائیٹ پر آپ کی انکم کم ہوتی ہے لیکن اگر آپ مندرجہ ذیل تمام لنکس پر کلک کر کے اپنا اکائونٹ بناتے ہیں تو تھوڑی تھوڑی کر کے ایک معقول رقم کما سکتے ہیں۔ کس بھی پریشانی کی صورت میں آپ مجھے فیس بک، یوٹیوب، میری میل کہیں بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ جس طرح ایک بھائی نے میری مدد کی اسی طرح میں بھائیوں کی مدد ضرور کروں گا۔ اور آپ بھی وعدہ کریں کام کرنے کے بعد اسے زیادہ سے زیادہ شیئر کریں گے۔

ان تمام ویب سائیٹ پر اکائونٹ بنانے کے لیے آپ کو کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی، بس آپ کا نام ، ای میل ایڈریس ہونا چاہیے۔ اس کے بعد سائن اپ ہونے کے بعد ای میل میں ایک میل بھیج دی جائے گی جس کو ویری فائی کروا لیں پیسے کیسے نکالنے ہیں اس کے تمام طریقے اگلی کسی پوسٹ میں شیئر کروں گا جو کہ اتنا مشکل کام نہیں ہے، کیوں کہ پیسے تب نکالیں گے جب کما سکیں گے بلاوجہ پیسے نکالنے کے چکر میں پڑھ کر ہم کام کرنے سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اور اسی کمزوری کی وجہ سے اکثران تمام کاموں میں ناکام ہوتے ہیں۔ خیر پیسے نکالنے کے لیے آپ کو نیچے لنک دوں گا جن پر اکائونٹ بنا کر آپ اپنے کام کی آمدنی کو وہاں پر ٹرانسفر کر سکتے ہیں اور ساتھ ہی اپنے لوکل بنک اکائونٹ یا اپنے اے ٹی ایم کارڈ میں سے نکلوا سکتے ہیں۔

سب سے پہلی ویب سائیٹ جو دنیا کی سب سے بڑی اور مکمل اعتماد والی سائیٹ ہے جس پر میں اور میرے جیسے
 . کڑوروں لوگ کما رہے ہیں 


NeoBux جوائن کرنے کے لیے ابھی کلک کریں




Posted by Unknown at 01:37 No comments:
Email ThisBlogThis!Share to XShare to FacebookShare to Pinterest

فری لانسر انٹرنیٹ پر کمانے کا ایک بہترین زریعہ

جب انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کی بات ہوتی ہے تو بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ بس انٹرنیٹ پر دو گھنٹے لگائیں گے اور پھر ڈالروں کی برسات ہو جائے گی ، سچ تو یہ ہے کہ ڈالروں سے کھیلنے کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کےلئے بہت سخت محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔ وہ لوگ جنہیں سخت محنت کرنے میں تکلیف محسوس نہیں ہوتی انہوں نے بے روزگاری سے نجات پا لی ہے اور وہ اس وقت انٹرنیٹ پر آن لائن کام کر کے سے اچھے خاصے پیسے کما رہے ہیں ۔ انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کے ان گنت طریقے ہیں، مثلاً ، فری لانسنگ ، گوگل ایڈ سنس، بلاگنگ ، ایفیلی ایٹ مارکیٹنگ (Affiliate Marketing)، ڈیٹاانٹری، میڈیکل ٹرانس کرپشن (Medical Transcription)، ای شاپ ، آن لائن قرآن کی ٹیوشن یا کوچنگ،، سوشل میڈیا مارکیٹنگ، ویب سائٹ اور فیس بک لائیک پیج کی خرید و فروخت،یوٹیو ب ، ٹویٹر، فوٹو گرافی ، اپنی ای بک (E-Book) بیچ کر ، بیک لنکس(Back Links)اور ڈومین نیم فلپنگ(Domain Name Flipping)وغیرہ ۔ اس کے علاوہ بہت سی ایسی ویب سائٹ بھی ہیں جو مائیکرو جابز (Micro Jobs)کی سہولت مہیا کر تی ہیں ۔اس میں سب سے مشہور ویب سائٹ fiverr.com ہے ۔اس ویب سائٹ پر آپ پانچ ڈالر کے عوض چھوٹے کام یا کوئی منفرد پیش کش کر کے خریدار کو متوجہ کر سکتے ہیں۔ پاکستان میں بہت سے نوجوانوں نے اس ویب سائٹ پر دلچسپ پیش کش کرکے سینکڑوں ڈالر کمائے ہیں ، اس ویب سائٹ پر جو کام آپ پانچ ڈالر میں کرتے ہیں ، اس میں سے ایک ڈالر ویب سائٹ والے اپنی کمیشن رکھ لیتے ہیں۔ گذ شتہ سنڈے میگزین میں آپ نے بلاگنگ اور ایڈسنس کے ذریعے پیسے کمانے کے بارے میں پڑھا ۔ آج آپ کو فری لانسنگ کے ذریعے انٹرنیٹ سے ارننگ کے بارے میں بتایا جائے گا۔
فر ی لانس (Freelance)کی حیثیت سے کام کرنے والے کو فری لانسر کہتے ہیں ۔ وہ لوگ جو اپنے صلاحیتیو ں اور مہارت کی بنیاد پر کسی کمپنی یا فر د کے ساتھ معاوضہ طے کر کے مخصوص مدت یا پراجیکٹ کی بنیا د پر خدمات مہیا کریں انہیں ہم فر ی لانسر کہتے ہیں ،انٹرنیٹ سے حاصل ہونے والا بیشتر کام گھر بیٹھے مکمل کیا جاتا ہے ۔ اس وقت انٹرنیٹ پر فری لانسرز کےلئے کام کے بہت زیادہ مواقع موجود ہیں ۔ کوئی بھی فرد، چاہے وہ مرد ہو یا عورت اور اس میں عمر کی بھی کوئی قید نہیں۔ وہ اپنے ہنر (Skill)کی بنیا د پر کسی بھی فری لانس ویب سائیٹ سے کام حاصل کر سکتا ہے ۔اگر آپ بے روزگار ہیں یا جاب کے بعد بھی آپ کے پاس کافی فارغ وقت ہوتا ہے یا وہ گھریلو خواتین جو کسی آفس میں جا کر کام کرنا پسند نہیں کرتیں اور ان کی انگلش بھی اچھی ہے تو وہ بھی فری لانسربن کر اچھے پیسے کما سکتی ہیں ، انٹرنیٹ پر بحیثیت فری لانسر کام کرنے کے بے شمار مواقع موجود ہیں ، مثال کے طور پر آپ آرٹیکل یا کنٹیسٹ رائیٹنگ (Article/Contest Writing) ، ترجمہ نگاری (Translation) ویب سائٹ ڈیزاننگ، سافٹ وئیر ڈیویلپمنٹ ،سیلز ، مارکیٹنگ اورملٹی میڈیا اور گرافک ڈیزائننگ اور ڈیٹا انٹری وغیرہ۔ وہ افراد جن کے ہاتھ میں کوئی خاص ہنر نہیں ہے لیکن انہیں انگریزی زبان پر مہارت حاصل ہے ، ان کے لئے آرٹیکل رائٹنگ کے شعبہ میں بے شمار مواقع ہیں ،مثال کے طور پر وہ ایڈیٹنگ اور پروف ریڈنگ ، ورڈ پروسیسنگ ، ویب کونٹینٹ رائیٹنگ ، ای بک رائٹنگ ، ری رائٹنگ ، ٹیکنیکل رائٹنگ اور اکیڈمک رائٹرکے طور پر کام کر سکتے ہیں ۔وہ افراد جنہیں کورل ڈرا (CorelDraw)، فوٹوشاپ (Adobe Photoshop) اور ویڈیو ایڈیٹنگ کے سافٹ وئیرز میں کام کرنا آتا ہے تو آپ یہاں سے بہت اچھی آمدن کر سکتے ہیں ۔
فری لانس کام حاصل کرنے کے لئے آپ ان ویب سائٹس پر اپنا مفت اکاؤ نٹ بنا کر کام کا آغاز کر سکتے ہیں ۔www.elance.com, www.odesk.com, www.guru.com, www.freelancer.com, www.99designs.com, www.microworkers.com یہ وہ ویب سائیٹس ہیں جن پرآپ اعتماد کر سکتے ہیں۔ یہاں پر دھوکہ دہی کا بہت کم چانس ہوتا ہے اور آپ کو کام مکمل کرنے کے بعد مقررہ وقت پر پیسے مل جاتے ہیں اگرآپ فری لانسر کی حیثیت سے کام کرنا چاہتے ہیں توکسی بھی ویب سائیٹ پر اکاﺅنٹ بنانے سے پہلے ان کے کام کرنے کے طریقہ کار اور قواعدوضوابط کا بغور مطالعہ کرنے کے بعد اکاﺅنٹ بنائیں۔ خاص طور پر ان کے رقم کی ادائیگی کے طریقہ کارکو ضرور پڑھیںپھر اس کے بعد اللہ کا نام لے کرکسی ایک ویب سائٹ پر اکاﺅنٹ بنا لیں۔ فری لانسز کے لئے کام مہیا کرنے والی تمام ویب سائٹس پر مفت اور پریمئم دو اقسام کے اکاﺅنٹ بنانے کی سہولت موجود ہوتی ہے۔ فری لانسر کی حیثیت سے کسی بھی ویب سائٹ پر اکاﺅنٹ بناتے وقت مفت کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں، ماہانہ فیس کی ادائیگی والا پریمئم اکاﺅنٹ بنانے کے چکر میں نہ پڑیں۔ ان فری لانس ویب سائیٹس پر اکا ﺅنٹ بنانا بھی ایک آرٹ ہے۔ جب بھی کسی ایسی ویب سائیٹ پر اکاﺅنٹ بنانا ہو تو ہمیشہ اس نام سے اکاﺅنٹ بنائیں جو آپ کے شناختی کارڈ پر درج ہے۔ اپنی تمام مہارتوں اور صلاحیتوں کو اپنی پروفائل میں اچھے انداز سے ضرور لکھیں۔ کوئی ایسا دعویٰ نہ کریں جو غلط ہو اور نہ ہی لمبی لمبی چھوڑیں، بس اتنا ہی لکھیں جو آپ حقیقت میں ہیں۔
اوپر میں نے جو چند فری لانس ویب سائیٹس کے نام لکھے ہیں ، ہزاروںپاکستانی یہاں سے ماہانہ لاکھوں روپےکما رہے ہیں۔ اگر آپ اکاﺅنٹ بنانے سے پہلے کسی تجربہ کار سے مشورہ کریں گے کہ کس ویب سائٹ پر اکاﺅنٹ بنانا بہتر رہے گا توضروری نہیں کہ وہ جو مشورہ دے آپ آنکھیں بند کر کے اس پر عمل شروع کر دیں۔ انٹر نیٹ کی دنیا بہت وسیع ہے اس لیئے کوئی بھی کام شروع کرنے سے پہلے اس سے متعلق ایک بار گوگل پر اچھی طرح سرچ ضرور کر لیں۔وہ افراد جو فری لانس کام حاصل کرنے کے لئے زیادہ ٹینشن میں نہیں پڑنا چاہتے ان کے لئے بہتر یہ ہے کہ وہ ای لانس(Elance) یا اوڈیسک (oDesk) پر اکاﺅنٹ بنا لیں۔ان دونوں ویب سائیٹس کے کام کرنے کا طریقہ کار تقریباً ایک جیسا ہی ہے۔ زیادہ بہتر یہ ہے کہ آپ اوڈیسک سے کام کا آغاز کریں۔ جب آپ اپنا اکاﺅنٹ بنا لیں تو سب پہلے ان کے قواعدوضوابط کا مطالعہ کرنے کے بعد ا گرآپ کو اپنی صلاحیتوں پر اعتماد ہے تو اپنے شعبہ سے متعلق ٹیسٹ کا انتخاب کرکے اپنی مہارت کا ٹیسٹ دیں۔ اس ٹیسٹ کی کوئی فیس نہیں ہوتی اور اگر آپ اپنے شعبہ سے متعلق ٹیسٹ میں اچھے نمبر حاصل کر لیتے ہیں یا صرف پاس بھی کر لیتے ہیں تو اس سے آپ کے اکاﺅنٹ کی ویلیو بڑھ جاتی ہے۔اس کے علاوہ ان کا ایک انٹری لیول کا ٹیسٹ بھی ہوتا ہے جس میں آپ سے اوڈیسک پر کام کرنے کے طریقہ کار اور قواعدوضوابط سے متعلق سوال پوچھے جاتے ہیں اس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ آپ کو معلوم ہو جائے کہ آپ کس حد تک با خبر ہیں۔اگر آپ بر وقت تیاری کر کے ان ٹیسٹ میں پاس ہو جاتے ہیں تو جن لوگوں نے آپ سے کام کروانا ہوتا ہے وہ آپ کو ترجیح دیں گے، ویسے انٹرنیٹ پر ان ٹیسٹ کو کلیئر کرنے کا شارٹ کٹ بھی موجود ہے لیکن بہتر یہی ہے کہ ابھی آپ شارٹ کٹ کے چکر میں نہ پڑیں اور اپنی قابلیت کی بنیاد پر ٹیسٹ کلیئر کریں۔
فری لانس ویب سائیٹس سے کام حاصل کرنے کے لئے بولی (Bid)لگانی پڑتی ہے۔ ہوتا یوں ہے کہ کوئی بھی فرد یا کمپنی جس نے کوئی کام کروانا ہوتا ہے وہ اس کام کی تفصیل فری لانس ویب سائیٹ پر پوسٹ کر دیتا ہے اور جو لوگ یہ کام کر سکتے ہیں وہ اس پر بولی لگاتے ہیں کہ ہم یہ کام اتنے ڈالرز میں کر دیں گے اور پھر جس کی پروفائل اور ریٹ کام کروانے والے کی سمجھ میں آتا ہے وہ یہ کام اسے دے دیتا ہے۔ عام طور پراوڈیسک پر ہر شعبہ میں دو طرح کی جاب دستیاب ہوتی ہیںایک وہ جس میں پراجیکٹ کا بجٹ بتا دیا جاتا ہے اور جاب کی دوسری قسم میںفی گھنٹہ کے حساب سے کام کرنے کا معاوضہ دیا جاتا ہے۔ دونوں اقسام کے پراجیکٹ کو حاصل کرنے کے لئے بولی ہی لگانی پڑتی ہے ۔ اب میں یہا ں پر ایک چھوٹے سے مسئلہ کی وضاحت کر دوں کہ جس پراجیکٹ میں فی گھنٹہ کے حساب سے ادائیگی ہوتی ہے ، oDesk والے اس پراجیکٹ کے معاوضہ کی ادائیگی کی ذمہ داری لےتے ہیں ، جبکہ جو بجٹ بیسڈ پراجیکٹ ہوتے ہیں ان کی پیمنٹ کی گارنٹی نہیں دیتے ، اب اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ بجٹ والے پراجیکٹ پکڑیں ہی نہ ، یہ قانون انہوں نے اس لئے بنایا ہے کہ اگر کوئی گاہک کام کروانے کے بعد ادائیگی نہیں کرتا تو ان کی ریپوٹیشن خراب نہ ہو۔
ہر قسم کے پراجیکٹ کو حاصل کرنے کے لئے فری لانسرزکے درمیان بہت سخت مقابلہ ہوتا ہے۔ وہ لوگ جو بے روزگار ہیںیا وہ فری لانسر جنہوںنے نیا نیا اکاﺅنٹ بنایا ہوتا ہے وہ بہت کم معاوضہ پر کام کرنے کی بولی لگا کر کام حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔اگر آپ نے بھی یہ طریقہ اختیار کرنا ہے تو صرف آغاز میں کریں لیکن جب آ پ کے اکاﺅنٹ کی تھوڑی ویلیو بن جائے توکبھی بھی بہت کم معاوضہ پر کام کرنے کی پیشکش نہ کریں۔بس جو مناسب اور جائز معاوضہ بنتا ہو وہ ہی طلب کریں۔اس سارے کام میں صرف ایک بات تکلیف دہ ہے کہ شروع شروع میں پراجیکٹ حاصل کرنے کے لئے کافی تگ ودو کرناپڑتی ہے اور اکثربولی لگانے کے بعد طویل انتظار کے صبر آزما لمحات سے گزرنا پڑتا ہے۔کچھ پتا نہیں ہوتا کہ کام ملے گا بھی کہ نہیں اوریہ وہ مقام ہے جہاں پر فری لانسر بہت سخت اور اعصاب شکن امتحان سے گزرتا ہے۔بس جس نے ہمت نہ ہاری ،صبرکا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا اور اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہوا ،پھروہی ڈالروں سے کھیلتا ہے۔
کسی بھی پراجیکٹ کو حاصل کرنے کے لئے بولی لگاتے وقت ہمیشہ ان اصولوں کو مدنظر رکھیں ۔ہر پراجیکٹ پر بولی لگانے سے پہلے اس پراجیکٹ کے ساتھ دی گئی ہدایات کا بغور مطالعہ کر لیں کہ کیا آپ یہ کام آسانی کے ساتھ اور بروقت مکمل کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کوئی پراجیکٹ حاصل کرنے کے بعد اسے وقت مقررہ پر مکمل نہیں کرتے تو کلائنٹ آپ کے اکاﺅنٹ پر جو کومنٹ کرے گا اس سے آپ کی ریپوٹیشن خراب ہو جائے گی اور کوئی بھی دوسرا کلائنٹ آپ سے کام کروانے میں ہچکچائے گا۔ اوڈیسک پر دھوکہ دہی کے واقعات کی تعداد بہت ہی کم ہے پھر بھی یہ احتیاط ملحوظ خاطر رکھیں کہ جس کمپنی یا فرد نے کوئی جاب پوسٹ کی ہو اس کی پروفائل کا اچھی طرح جائزہ لے لیں کہ اس کا ادائیگی کرنے کا ریکارڈ کیسا ہے، لوگوں نے اس کے متعلق کس قسم کے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ کسی بھی گاہک کی پروفائل سے یہ اندازہ ہو جاتا ہے کہ وہ اب تک کتنی پیمنٹ کر چکا ہے۔ اس لئے وہ کلائنٹ جنہوں نے نیا نیا اکاﺅنٹ بنایا ہو ان کا کام کرنے سے پہلے اچھی طرح تسلی کر لیں اوراس کے علاوہ انڈین کلائنٹ کا کام کرنے سے بھی پرہیز ہی کریں تو بہتر ہے۔میری دعا ہے کہ آپ جلد ہی کام حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں تو جب آپ کوئی کام حاصل کر تے وقت جب آپ کسی پراجیکٹ پر بولی لگا رہے ہوں تو گاہک سے کچھ نہ کچھ ایڈوانس ضرور طلب کریں کم از کم پراجیکٹ کا بیس فیصد تو ایڈوانس ضرور لیں ۔ بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو ایڈوانس کے لئے رضامند نہ ہوں۔ کلائنٹ آپ کو جو ایڈوانس ادائیگی کرتا ہے وہ رقم آپ کے اکاﺅنٹ میں منتقل تو ہو جاتی ہے لیکن آپ اس رقم کو کام مکمل کرنے کے بعد ہی نکال سکتے ہیں۔ آپ کو جن کلائنٹ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے ان سے رابطہ کے دوران آداب گفتگو کا خاص خیال رکھیںآپ کا اچھا اخلاق کلا ئنٹ کے ساتھ مضبوط تعلق کا باعث بنتا ہے۔فری لانس کام کے حصول کے لئے ابتدا میں آپ کو ہر قدم پر رہنمائی کی ضرورت محسوس ہوگی اور انٹرنیٹ پر کسی کے پاس اتنا فارغ وقت نہیں ہوتا کہ مفت میں آپکو تربیت فراہم کرے اس وقت پاکستان میں جو لوگ فری لانس اکاﺅنٹ بنانے کی ٹریننگ دے رہے ہیں وہ اس کا معاوضہ پانچ ہزار سے دس ہزار تک وصول کر رہے ہیں۔اگر آپ سیکھنے کے لئے سنجیدہ ہیںاور فیس کی ادائیگی سے بھی بچنا چاہتے ہیں تو پھر اپنے ذہن میں آنے والے ہر سوال کے جواب کے لئے ایک بار گوگل پر سرچ ضرور کریں۔ میں یقین سے کہ سکتا ہوں کہ آپ کو انشاءاللہ ضرور کامیابی حاصل ہوگی۔ میں نے دو سال پہلے اوڈیسک پر اکاﺅنٹ بنایا تھا اور ہر قسم کی رہنمائی گوگل سے اور اوڈیسک کے ہیلپ کے سیکشن سے حاصل کی تھی۔
جب آپ اپنے پراجیکٹ کو مکمل کر کے کلائنٹ کے حوالے کر دیتے ہیں تو کلائنٹ اس کام کا معاوضہ آپ کے اکاﺅنٹ میں منتقل کر دیتا ہے۔ اوڈیسک سے ہونے والی آمدن پر اوڈیسک والے آپ سے دس فیصد کمیشن وصول کرنے کے بعد باقی رقم کو آپ کے اکاﺅنٹ میں منتقل کر دیتے ہیں۔ پھر آپ اپنی اس حق حلال کی کمائی کو اپنے بینک اکاﺅنٹ میں ٹرانسفر کرکے نکلوا سکتے ہیں یا ویسٹرن یونین کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں۔ اوڈیسک کی رقم کی ادائیگی کے مزید طریقوں کو جاننے کے لئے ایک بار اوڈیسک کے پیمنٹ میتحڈ (Payment Method) کو اچھی طرح ضرور پڑھ لیں پھر آپ کو جو طریقہ مناسب لگے اسکے ذریعے رقم حاصل کر لیں۔ آخر میں تمام قارئین سے گزارش کروں گا کہ وہ انگلش زبان پر مہارت حاصل کرنے کی کوشش کریں کیونکہ انٹریٹ سے ڈالر کمانے کے لئے ، ہنر کے ساتھ ساتھ اچھی انگریزی بھی بہت ضروری ہے۔ اس وقت بہت سے لوگوں کا روزگار انٹرنیٹ سے وابستہ ہو چکاہے ا ور اگر آپ نے ابھی تک انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کا آغاز نہیں کیا تو آپ کواس بارے میں سنجیدگی سے سوچنا ہوگا ۔ انٹر نیٹ سے پیسے کمانے کے مزید طریقوں کے بارے میں انشاءاللہ آئندہ شمارے میں بتایا جائے گا۔فری لانسر پر مفت اکائونٹ بنانے کے لیے یہاں رابطہ کریں
Posted by Unknown at 00:59 4 comments:
Email ThisBlogThis!Share to XShare to FacebookShare to Pinterest

فائیور – انٹرنیٹ سے کمائی کا بہترین ذریعہ

انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے یقیناً آپ سوچتے ہوں گے کہ کیا ہی اچھا ہو اگر انٹرنیٹ کے ذریعے کچھ خرچہ بھی نکل جائے، اس خرچہ کی خاطر آپ مختلف جگہوں پر اپنا وقت ضائع بھی کرچکے ہوں گے جن میں پی ٹی سی سائٹس شامل ہوں گی جن پر آپ مہینہ محنت کریں تو 2 سموسے خرید سکیں گے۔ گوکہ ہر شخص جو انٹرنیٹ سے کماتا ہے اس کا آغاز انہی ویب سائٹس سے ہوتا ہے لیکن اب دور بدل چکا ہے تو ضروری ہے کہ آپ ان سے کچھ اوپر کا سوچیں۔
آپ جب اس سے آگے سوچیں گے تو لازمی آپ کے ذہن میں یہ سوال آئے گا کہ میں دیگر کام کے لیئے آڈر کہاں سے لاؤں یا پراجیکٹس کہاں سے ملیں گے وغیرہ وغیرہ۔ اگر تو آپ میری مانیں تو فائیور ایک بہترین حل ہے ان تمام پریشانیوں کا، نہ تو آپ کو کسی قسم کی انوسٹمنٹ کرنے کی ضرورت ہے نہ ہی دیگر پریشانیاں پالنے کی ضروت ہے۔ ضرورت صرف اس چیز کی ہے کہ آپ کو کچھ نا کچھ لازمی آتا ہو۔ اگر آپ کچھ نہیں جانتے تو پہلے کچھ سیکھیں پھر کمائی پرزور دیں۔

فائیور کیا ہے ؟

فائیور ایک ایسی آن لائن مارکیٹ ہے جہاں کام کرنے والے لوگ اور کام دینے والے لوگ دنیا بھر سے موجود ہوتے ہیں۔ فائیور کو 2009 میں لانچ کیا گیا تھا اور اس نے لانچ کے کچھ عرصہ میں ہی اپنا الگ مقام انٹرنیٹ کی دنیا میں بنالیا تھا۔ آج یہ فری لانسنگ کی ٹاپ اور بہترین ویب سائٹ یا آپ مارکیٹ کہہ سکتے ہیں ہے۔ فائیور کا نام فائیور اس لیئے ہے کہ یہاں آپ 5 ڈالر میں کوئی بھی کام کرسکتے ہیں یا آپ کو کسی کام میں مشکل ہے تو 5 ڈالر میں آپ وہ کام باآسانی کرواسکتے ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ فائیور پر کمائی کی قیمت فی آڈر 5 ڈالر سے بڑھتی ہوئی 500 ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ یعنی فی آڈر 500 ڈالر بھی کمایا جاسکتا ہے لیکن یہ کم کم ہی ممکن ہوپاتا ہے۔

فائیور کیسے کام کرتا ہے ؟

فائیور دو طریقوں سے کام کرتا ہے جوکہ کچھ ایسے ہیں:
  • خریدنا
  • بیچنا

خریدنا

خریدنے کے لیئے فائیور ایسے کام کرتا ہے کہ آپ ایک مصروف انسان ہیں آپ کو کوئی کام کرنا ہے لیکن وقت کی کمی کی وجہ سے آپ نہیں کرپارہے تو فائیور آپ کی مدد کرتے ہوئے آپ کو موقع دیتا ہے کہ آپ اپنے بجٹ کے مطابق یہ کام کسی اور سے کروالیں۔ اس کے علاوہ ایک مثال یہ کہ آپ ایک ویب سائٹ بنارہے ہیں اچانک کوئی ایرر ایسا آجاتا ہے جو آپ کی سمجھ میں نہ آرہا ہو تو فائیور آپ کو موقع دیتا ہے کہ آپ وہ کسی سے درست کروالیں۔ ایسی ہی مزید مثالیں ہیں جیسے لوگو ڈیزائنگ یا ویڈیو پر آواز دینا وغیرہ وغیرہ۔

بیچنا

بیچنے میں فائیور کا طریقہ یہ ہے کہ آپ کو کوئی کام آتا ہے جیسے آپ لوگو بنانے میں ماہر ہیں تو آپ کو دیئے گئے فیچرز میں سہولت ہے کہ آپ اچھے انداز میں دنیا کو بتائیں کہ مجھے لوگو بنانا آتا ہے ۔ اس کے بعد فائیور کا کام ہے کہ وہ اپنے نظام کے تحت دنیا کے سامنے پیش کرے گا کہ آپ کو یہ کام کرنا آتا ہے اور آپ اتنے پیسوں میں کرکے دے سکتے ہیں۔ جیسے ہی کسی شخص کو لگے گا کہ آپ اس کا کام اچھے انداز میں کرسکتے ہیں تو وہ آڈر کرکے آپ کو تفصیلات فراہم کردے گا اور اس کے بعد مقرر شدہ وقت میں آپ کو کام مکمل کرکے پیش کرنا ہوگا جس کے بعد اگر سب درست ہو تو خریدار آڈر مکمل کرکے آپ کو اچھی ریٹنگ  دے دے گا۔

کیا فائیور آڈر فراہم کرنے کی فیس لے گا ؟

جی ہاں۔ فائیور کی فیس کا حساب 5 ڈالر پر 1 ڈالر ہے یعنی جب آپ کو 5 ڈالر کا آڈر ملے گا تو اس میں سے 1 ڈالر فائیور کے کھاتے میں جائیں گے اور باقی کے 4 ڈالر آپ کو دے دیئے جائیں گے۔ میرا نہیں خیال کہ 1 ڈالر کچھ زیادہ ہے کیونکہ آپ کو فائیور ایک سہولت فراہم کررہا ہے جس کے ذریعے آپ کو باآسانی آڈر مل رہے ہیں۔

فائیور سے کمائے پیسے کیسے حاصل کریں ؟

فائیور سے کمائے ہوئے پیسے آپ تین مختلف طریقوں سے نکال سکتے ہیں جو کہ کچھ ایسے ہیں:
  • PayPal
  • Fiverr Revenue Card
  • Bank Account
لیکن پاکستان میں دو طریقہ ہی فلحال موجود ہیں جوکہ کچھ ایسے ہیں:
  • PayPal
  • Fiverr Revenue Card
ان میں سے بھی ایک طریقہ ہی لیگل تصور کیا جائے گا جوکہ Fiverr Revenue Card ہے جب کہ PayPal پاکستان کو سپورٹ نہیں کرتا تو آپ خود اسے استعمال نہیں کرسکتے لیگل طریقہ سے۔ دیگر طریقہ بہت ہیں جو موجود ہیں PayPal کو پاکستان میں استعمال کرنے کے۔
اس لیئے PayPal سے نکالنے کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ کسی قابل اعتبار شخص کے ذریعے آپ پیسے حاصل کریں یعنی آپ اپنے فائیور اکاؤنٹ سے اس شخص کے PayPal میں پیسے بھیجیں اور وہ آپ کو پاکستان میں بھیجے۔ یا پھر آپ Fiverr Revenue Card حاصل کرکے اس کے ذریعے کسی بھی اے ٹی ایم سے پیسے نکال لیں۔
نوٹ: ہر آڈر مکمل کرنے کے 2 ہفتہ بعد آپ پیسے نکال سکتے ہیں اس سے پہلے ممکن نہیں ہے۔

Fiverr Revenue Card کیا ہے ؟

Fiverr Revenue Card ایک ماسٹر کارڈ ہے جو کہ فائیور Payoneer کے تعاون سے اپنے صارفین کو دیتا ہے۔ اس کارڈ کے ذریعے آپ اپنے کمائے ہوئے پیسے باآسانی کسی بھی اے ٹی ایم مشین جو ماسٹر کارڈ کو سپورٹ کرتی ہو کے ذریعے نکال سکتے ہیں۔ اس کارڈ کے ذریعے آپ صرف پیسے نکال سکتے ہیں اس کارڈ کو آن لائن شاپنگ کے لیئے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ کارڈ کی فیس کچھ اس طرح ہے۔
کارڈ کے ایکٹیویشن چارجز 5 ڈالر ہیں جوکہ آپ کو صرف ایک بار ادا کرنے ہیں اس کے بعد آپ کو کارڈ کی سالانہ فیس دینی ہو گی جوکہ 5 ڈالر فی سال ہے اور پھر جب بھی آپ پیسے نکالیں گے تو 3 ڈالر کاٹ لیئے جائیں گے ہر بار۔

فائیور سے پیسے کیسے کمائیں ؟

فائیور سے پیسے کمانے کے لیئے ضروری ہے کہ آپ کو کوئی کام اچھے طریقہ سے آتا ہو یا آپ ماہر ہوں اس کام میں۔ اگر آپ کو کوئی کام اچھے طریقہ سے نہیں آتا تو معذرت لیکن یہ حقیقت ہے کہ آپ کامیاب نہیں ہوسکتے فائیور پر۔
جب آپ نے یہ سوچ لیا ہو کہ آپ فلاں فلاں کام کرسکتے ہیں تو اب وقت ہے کہ آپ گِگ Gig بنائیں فائیور پر۔ گِگ کے لیئے سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ ایک کاغذ لیں اور اس پر 7 عدد وہ کام لکھیں جو آپ کرسکتے ہیں کوشش کریں کہ یہ سب کام آپس میں ملتے جلتے ہوں۔ یعنی ایک کام گانا گانے کا ہو اور دوسرا لوگو بنانے کا تو خطرہ ہے کہ آپ جلد کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔ جب آپ 7 عدد کام لکھ لیں تو پھر سکون سے چند گِگ ایک دن بنائیں اور ان میں اچھی گفتگو کا استعمال کریں اور باقی گِگ اگلے دن بنالیں۔ یاد رکھیں گِگ کے لیئے کاپی پیسٹ نہ کریں تفصیل خود سے بتائیں اور اس میں واضع کریں کہ یہ گِگ کس بارے میں ہے۔ اس کے علاوہ ایک بات مزید بھی واضع کریں کہ گِگ آڈر کرنے سے پہلے آپ سے آڈر کے بارے میں میسیج کرکے پوچھ لیا جائے۔ تاکہ آپ خریدار کو بتاسکیں کہ آپ یہ کام کرسکتے ہیں یا نہیں۔

Gig Ideas گِگ آئیڈیاز

آپ کی آسانی کے لیئے چند گِگ آئیڈیاز پیش کیئے جارہے ہیں۔
  • وڑڈپریس/ورڈپریس تھیم/ورڈپریس پلگ کی انسٹالیشن
  • ورڈپریس یا بلاگ اسپاٹ کی تھیم ایڈیٹنگ
  • ورڈپریس میں موجود ایرر کے حل
  • ایچ ٹی ایم ایل/پی ایچ پی/جاوا/سی ایس ایس وغیرہ میں پیش آنے والی مشکلات کا حل
  • لوگو ڈیزائنگ
  • گرافک ذیزائنگ
  • بینر ذیزائنگ
  • تصاویر کو کارٹون بنانا
  • بلیک اینڈ وائٹ تصاویر میں رنگ بھرنا
  • تصویر کا بیک گراؤنڈ بدلنا
  • بزنس کارڈ بنانا
  • لوگو کو ھائی کوالٹی بنانا
  • ویڈیو میں آواز شامل کرنا
  • لکھا ہوا اسکرپٹ اچھے انداز میں پڑھنا
  • ویب سائٹ بنانا
  • پی ایچ پی فارم بنانا
  • ورڈ سے پی ڈی ایف اور پی ڈی ایف سے ورڈ فائل بنانا
  • تصویر میں لکھی تحریر کو یونیکوڈ بنانا
  • کسی زبان میں ترجمہ کرنا
  • انگریزی تھیم کو ترجمہ کرنا
  • ڈیٹا انٹری کا کام کرنا
  • دی گئی معلومات پر گوگل کے ذریعے ریسرچ کرنا
  • اینڈرائیڈ ایپلیکیشن بنانا
  • ایپلیکیشن کو ٹیسٹ کرنا اور مکمل رپورٹ فراہم کرنا
  • مختلف موضوعات پر تحاریر لکھنا
  • ٹی شرٹ ڈیزائن کرنا
  • گانے گانا
  • کسی چیز کے بارے میں آن لائن کلاس دینا
  • ایک گھنٹہ یا اس سے زائد کے لیئے کسی کام کے لیئے اپنی خدمات پیش کرنا
  • فوٹوشاپ سے متعلق کام کرنا
  • آئیکون بنانا
  • ویب سائٹ سے وائرس ختم کرنا
  • ویب سائٹ کو موبائل دوست بنانا
  • پی ایس ڈی سے وڑپریس یا ایچ ٹی ایم ایل بنانا
یہ چند خیالات ہیں جن کے ذریعے آپ کم وقت میں زیادہ کمائی کرسکتے ہیں۔

جلدی آڈر حاصل کرنے کا طریقہ

آپ نے گِگ بنالی ہیں اب آپ اگر جلدی آڈر حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ فائیور کا Buyer Requests فیچر استعمال کریں۔ یہ فیچر کچھ ایسا ہے کہ یہاں لوگ جو کام ان کو ضرورت ہوتا ہے وہ شامل کردیتے ہیں اس کے بعد جو لوگ وہ کام کرسکتے وہ آفر دیتے ہیں اور جو آفر خریدار کو اچھی لگے وہ اسے خرید لیتا ہے۔ یہ فیچر تیز طریقہ ہے اور بہترین بھی ہے کامیاب ہونے کا۔ Buyer Requests کے ذریعے آڈر لینے کے لیئے ضروری ہے کہ آپ کم قیمت لگائیں جو آپ کو بھی مناسب ہو اور خریدار کو بھی اس کے علاوہ آپ نہایت ہی شائستہ طریقے سے خریدار کو خریدنے پر مجبور کریں۔ اگر آپ یہ سب کریں گے تو آپ ایک دن میں 3 سے 4 آڈر فوری حاصل کرسکتے ہیں۔
فائیور پر ہمیشہ اچھے انداز میں خریدار سے بات کریں یہاں تک کہ وہ آپ سے چاہے کسی بھی لہجہ میں بات کررہا ہو۔

چند ضروری ہدایات

ضروری ہدایات کچھ یہ ہیں کہ اپنا یوزنیم Username کچھ اچھا رکھیں فیک نام جیسے پرنس وغیرہ سے پرہیز کریں۔ اس کے علاوہ چاہیں تو پروافائل پکچر اپنی تصویر رکھ لیں یا کوئی ایسی تصویر رکھیں جو آپ کے کام سے متعلق ہو۔ مزید یہ کہ اپنا تعارف پروفائل پر اچھے انداز میں دیں۔ اپنا تجربہ بھی بتائیں۔ اس کے علاوہ گِگ بنانے کے بعد اس پر جو تصویر لگائیں اس پر دھیان رکھیں کہ تصوریر آپ کی گِگ سے متعلق ہی ہو اس کے علاوہ نہ ہو۔ اگر ویڈیو بناکر لگائیں تو زیادہ اچھا ہے لیکن خیال رکھیں کہ ویڈیو میں آپ کی گِگ کی تفصیلات ہوں اس کے علاوہ کچھ نہ ہو۔ ایک مزید بات یہ کہ آپ فائیور کا اینڈرائیڈ یا آئی فون ایپ لازمی انسٹال کریں اور اس میں آن لائن رہنے کے آپشن کو آن کردیں۔ اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ جب بھی آپ وائی فائی آن کریں گے موبائل کا آپ خود ہی فائیور پر آن لائن شمار ہوجائیں گے۔ آن لائن رہنے کا فائدہ یہ ہے کہ خریدار کو اگر کوئی کام جلدی کروانا ہو یا اس کے پاس وقت کی کمی ہو تو وہ ان لوگوں سے ہی رابطہ کرتا ہے جو اس وقت آن لائن ہوتے ہیں تاکہ فوری بات ہوکر کوئی حل نکل آئے۔ اور آپ بھی کوشش کریں کہ جب کوئی پیغام موصول ہو تو اس کا جواب جلدی سے جلدی دیں۔

فائیور لیول سسٹم

فائیور کا نظام لیول سسٹم پر کام کرتا ہے یعنی آپ کا لیول جتنا ھائی ہوگا آپ کی کمائی اور آڈر بھی اتنے ہی زیادہ ہوں گے۔ فائیور پر تین لیول ہوتے ہیں۔
  • لیول ون
  • لیول ٹو
  • ٹاپ ریٹڈ سیلر

لیول ون

لیول ون آپ کو اس وقت ملے گا جب آپ کو اکاؤنٹ بنائے ایک ماہ ہوچکا ہو اور آپ 10 آڈر مکمل کرچکے ہوں اور آپ کی ریٹنگ بھی اچھی ہو۔

لیول ٹو

لیول ٹو اس وقت آپ کو دیا جائے گا جب آپ دو ماہ میں 50 آڈر مکمل کرچکے ہوں آپ کی ریٹنگ بہت اچھی ہو۔

ٹاپ ریٹڈ سیلر

یہ لیول آپ کو اس وقت دیا جاتا ہے جب آپ نے ایک قلیل تعداد میں فائیور سے کمائی بھی کرلی ہو اور آڈر بھی حاصل کیئے ہوں اور ریٹنگ بھی شاندار ہو۔ یعنی یہ لیول بہت محنت کے بعد ملتا ہے۔ لیکن اس کے بعد آپ کے پاس آڈر بہت زیادہ تعداد میں آنے شروع ہوجاتے ہیں۔
ہر لیول کے ساتھ آپ کو الگ الگ فیچر اور سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔

اختتام

آخر میں چند باتیں یہ کہ فائیور پر کام کرنے سے پہلے ضروری ہے کہ آپ جو کام کرنا چاہتے ہیں وہ اچھی طرح جانتے ہوں اس کے بعد آپ کے پاس وقت بھی ہو۔  اور آپ روزانہ Buyer Requests میں جاکر آفرز بھیجتے رہیں تاکہ آپ کو آڈر خود سے ملتے رہیں۔ فائیور پر کامیابی کے لیئے کسی قسم کی راکٹ سائنس کی ضرورت نہیں ہوتی ضرورت صرف محنت کی ہوتی ہے اور یہ محنت اسی وقت کامیاب ہوسکتی ہے جب آپ کسی کام میں ماہر ہوں۔ آپ بھی اوپر دی گئی ہدایت اور تفصیلات کی روشنی میں فائیور پر اپنی قسمت آزمائیں اور اگر کامیابی حاصل کریں تو مجھے ضرور بتائیں میرے لیئے یہ خوشی کی بات ہوگی۔

فائیور میں اکائونٹ بنانے کے لیے اس لنک پر کلک کر کے با آسانی اکائونٹ بنائیں ۔ آپ کا ایک اکائونٹ آپ کی زندگی بدل سکتا ہے، سب سے بڑی چیز ہوتی ہے کوشش اور جو کوشش نہیں کرتا وہ کامیاب بھی نہیں ہوسکتا۔۔
فائیور پر اکائونٹ بنانے کے لیے یہاں کلک کریں

Posted by Unknown at 00:46 2 comments:
Email ThisBlogThis!Share to XShare to FacebookShare to Pinterest

انٹرنیٹ کو فی زمانہ اکثریت وقت گزاری، تفریح، دوستی اور معلومات کا ایک ذریعہ سمجھتی ہے، مگر آپ انٹرنیٹ کے ذریعے گھر بیٹھے روزگار بھی کما سکتے ہیں۔


ایک ایسے دور میں جب مہنگائی عروج پر ہو بیروزگاری عام ہوتی جائے تو ایسے دور میں انٹرنیٹ آپ کے لیے بہترین ذریعہ روزگار ثابت ہو سکتا ہے۔ یا وہ تمام افراد جو اپنی ماہانہ آمدنی میں اضافے کے لیے پارٹ ٹائم جاب کی تلاش میں ہیں ۔ وہ خواتین جو گھر کے کاموں سے فارٖغ ہونے کے بعد گھر بیٹھے کوئی کام کرنا چاہتی ہیں، جو ان کے لیے حصول آمدن کا باعث ہو اور گھر کا بجٹ بہتر طور پر چلایا جا سکے۔ وہ تمام طلبہ و طالبات جو پڑھائی کے ساتھ ساتھ کچھ کام کرکے اپنا جیب خرچ نکالنا چاہتے ہیں۔ ایسے تمام افراد کے لیے انٹرنیٹ بہترین ذریعہ روزگار ثابت ہوسکتا ہے۔
انٹرنیٹ استعمال نہ کرنے والوں کے ذہن میں اس کی بابت کئی خیالات ہوتے ہیں، جو عموماً مفروضے بن جاتے ہیں۔ مثلاً انٹرنیٹ پر کام کرنے کے لیے بہت اچھی انگریزی آنا ضروری ہے یا اس زبان کی بول چال کا جاننا ضروری ہے، جب کہ یہ قطعاً غلط ہے۔ اگر آپ محض میٹرک یا انٹر پاس ہیں اور تھوڑی سی انگریزی لکھنا پڑھنا جانتے ہیں، تو بس یہ مضمون آپ ہی کے لیے ہے۔ اب اضافی اخراجات اور دن بہ دن بڑھتی مہنگائی سے پریشان ہونا چھوڑ دیں۔
Advertisement
سب سے پہلے آپ کو اپنی صلاحیتوں کا ادراک کرنا پڑے گا اور اپنی دل چسپی کا محور ڈھونڈنا ہوگا۔ مثلاً آپ کس ہنر میں ماہر ہیں یا آپ کی تعلیم، ہنر، شارٹ کورسز کوئی ڈپلوما کورسز کیسے ہیں یا آپ لکھنے پڑھنے کے دل دادہ ہیں، تو آپ کو انٹرنیٹ پر اسی مناسبت سے کام ڈھونڈنا پڑے گا۔
انٹرنیٹ پر موجود کئی ویب سائٹس کام کرنے والوں کو مختلف صلاحیتوں کے اعتبار سے روزگار فراہم کرتی ہیں۔ درحقیقت یہ ویب سائٹس روزگار تلاش کرنے والوں اور روزگار مہیا کرنے والوں کے درمیان ایک مڈل (مڈل مین) ثالثی کا کردار ادا کرتی ہیں اور معمولی سے معاوضے کے عوض یہ رابطے کا ایک ذریعہ بنتی ہیں۔
ان ویب سائٹس پر اپنا اکاؤنٹ بنانے یا ممبر بننے کے لیے کئی یہ ویب سائٹس کچھ معاوضہ طلب کرتی ہیں، جب کہ کئی ویب سائٹس پر بلامعاوضہ بھی آپ ممبر بن سکتے ہیں۔ ممبر بنتے ہی آپ کو اپنے متعلق بنیادی معلومات ویب سائٹ پر درج کرنی پڑتی ہیں، مثلاً آپ روزگار حاصل کرنا چاہتے ہیں یا روزگار مہیا کرنا چاہتے ہیں ۔ آپ کی دل چسپی کس شعبے میں ہے۔ آپ اپنی صلاحیتوں کا بہترین استعمال کس طرح کرسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ کو لکھنے سے دل چسپی ہے تو کیا کیا لکھنا پسند کرتے ہیں، جیسے مضامین، خبریں، کہانیاں وغیرہ، غرض جس شعبے اور صنف میں آپ خود کو ماہر سمجھتے ہیں، وہی منتخب کریں۔ اس طرح آپ کا Profile تیار ہوجائے گا۔ اور ویب سائٹ پر کام کرنے والوں کی تلاش کے دوران آپ کا نام بھی آئے گا۔
آپ کی منتخب کردہ صلاحیتوں اور آپ کی دل چسپی کے دائرے کے مطابق جیسے ہی کوئی اسامی آئے گی، آپ کو بذریعہ ای میل مطلع کر دیا جائے گا۔ عموماً اسامیاں کم اور کام کرنے والے زیادہ ہوتے ہیں، لہٰذا جو کم دام میں بہتر کام اور جلدی کرکے دے دیتا ہے، اس کو وہ کام دے دیا جاتا ہے۔ پروجیکٹ مکمل کرکے دینے پر ویب سائٹ پر آپ کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل ہونے کی تفصیل آجاتی ہے۔ کئی ویب سائٹس اپنے اراکین کے بینک اکاؤنٹ میں رقم منتقلی کا کام انجام دیتی ہیں، جس کے لیے چند ڈالر کی فیس کی اس رقم میں سے کٹوتی ہوجاتی ہے اور یوں جناب! گھر بیٹھے آپ کما سکتے ہیں انٹرنیٹ کے ذریعے کمانے کے لیے آپ کو ذیل میں درج چند باتوں کا ضرور دھیان رکھنا چاہیے:
٭ اپنی صلاحیت کو بہترین انداز میں پیش کریں:
مشہور کہاوت ہے ’’پہلا تاثر ہی آخری تاثر ہوتا ہے۔‘‘ کوشش کیجیے آپ کا پہلا تاثر بہت اچھا اور متاثرکن ہو۔ اس کے لیے اپنا پروفائل بہترین بنائیے اور اپنی بہترین صلاحیتوں کے نمونے اس میں شامل کیجیے۔ مثلاً اگر آپ لکھنا چاہتی ہیں، تو آپ کا تحریر کردہ بہترین طبع زاد یا غیرمطبوعہ مضمون اس میں موجود ہو۔ اسی طرح اگر آپ گرافک ڈیزائنر ہیں تو بہترین پروجیکٹ کو اپنے پروفائل میں شامل کیجیے۔ اگر ویب سائٹ ڈیزائنر ہیں، تو بہترین ویب سائٹ کا لنک شامل ہو۔ غرض آپ جس میدان ہنر یا فن میں مہارت رکھتے ہوں، اس میں وہ آپ کا بہترین مظاہرہ ہونا چاہیے، تاکہ آپ کا پروفائل دیکھ کر پروجیکٹ کے لیے آپ کو منتخب کرنے والے کو کامل یقین ہوجائے کہ وہ بہترین شخص کا انتخاب کر رہا ہے، جو اس میدان میں ماہر ہے۔
٭ بہترین نتائج کے لیے محنت کریں:
ہر میدان عمل میں محنت کام یابی کی کنجی ہے۔ اسی طرح اس میں بھی آپ محنت کرکے اپنی صلاحیتوں کو چار چاند لگا سکتے ہیں۔ مثلاً مختلف کورسز کریں۔ مطالعہ کریں۔ تحقیق کریں ۔ وقت بہت تیزی سے گزر رہا ہے اور گزرتے وقت کے ساتھ روز بروز ہر میدان عمل میں ترقی ہوتی جا رہی ہے۔ کوئی بھی کام کرنے کے لیے آپ کو پتا ہونا چاہیے اس میں نیا کیا ہو رہا ہے کیا نئی تحقیق ہوئی ہے۔ اس کے لیے آپ انٹرنیٹ پر موجود سرچ انجن کی بھی مدد لے سکتے ہیں۔
٭ سوشل نیٹ ورکنگ:
فی زمانہ سوشل نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹس بھی آپ کی صلاحیتوں کا کے بھرپور اظہار کا ایک موزوں ذریعہ ہیں ۔ آپ اپنا پیج یا گروپ بنا کر اس میں اپنی نگارشات یا اپنے کام کے مختلف نمونے یا اپنے پروجیکٹ کی تصاویر وغیرہ شامل کرکے دوسروں کو اپنے ہنر، اپنے فن اور اپنی صلاحیت سے آگاہ کر سکتے ہیں۔ مثلاً کئی افراد جو یونٹ منیجمنٹ یا صرف شادیوں میں ڈیکوریشن کا کام کرتے ہیں، تو وہ مختلف تصاویر کے ذریعے آرڈر حاصل کر لیتے ہیں ۔ ڈریس ڈیزائنر اپنے ملبوسات کی تصاویر شامل کرکے آرڈر حاصل کر لیتی ہیں اور پھر بیرون شہر یا بیرون ملک ہونے کی صورت میں کوریئر سروس کے ذریعے بھجوا کر بینک اکاؤنٹ میں رقم کی وصولی کرلی جاتی ہے۔
اسی طرح بے شمار نوجوان مختلف میسنجرز مثلاً yahoo , skypeوغیرہ پر ٹیوشن لینے کا کام بھی کرتے ہیں۔ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر اس کے متعلق بتا کر یا اشتہار لگا کر وہ طالب علموں کو آن لائن پڑھاتے ہیں ۔ غرض انٹرنیٹ کے ذریعے بے شمار طریقوں سے آپ گھر بیٹھے کما سکتے ہیں ۔ بس صلاحیت ہو، پختہ یقین اور اعتماد ہو تو کام یابی آپ کے قدم چوم لیتی ہے۔
٭ دھوکے بازوں سے ہوشیار رہیں:
ہر شعبۂ زندگی کی طرح انٹر نیٹ کی دنیا میں بھی دھوکے عام ہیں۔ لہٰذا بہت سوچ سمجھ کر اور محتاط ہو کر کام کیجیے کوئی بھی پروجیکٹ کرنے سے پہلے آدھی ادائیگی کا مطالبہ ضرور کر دیجیے۔ اس کے علاوہ اپنی ذاتی معلومات کسی کو دینے سے قطعی گریز کریں۔ سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس پر بھی آرڈر کی تکمیل اسی صورت میں کریں، جب ایڈوانس ادائیگی آپ کو مل جائے۔ رقم کی منتقلی کے لیے بھی بہت محتاط ہو کر ویب سائٹس کا انتخاب کیجیے ۔ کئی معروف ویب سائٹس پاکستان میں رقم کی ترسیل کا کام نہیں کرتیں، لہٰذا اپنی ذاتی معلومات پتے، بینک اکاؤنٹ نمبر سوئفٹ کوڈ وغیرہ بغیر کسی کی مشاورت کے کسی ویب سائٹ پر نہ ڈالیں۔ ہر ویب سائٹ کے تعارف، قواعد و ضوابط کو بغور پڑھنے کے بعد کوئی بھی فیصلہ کریں۔
انٹرنیٹ کے ذریعے بہ حیثیت فری لانسر پیسہ کمانا جتنا پرکشش اور آسان محسوس ہوتا ہے، اتنا ہی خطرناک بھی ہے، کیوں کہ اس میں دھوکے، فراڈ ، چال بازیاں عام ہیں۔ انٹرنیٹ کی دنیا ایک سراب کی طرح ہے، بہت خوب صورت اور پرکشش نظر آنے والی پیش کش کے درپردہ کون ہے اور اس کے کیا عزائم ہیں؟ انٹرنیٹ یوزر عموماً اس سے لاعلم رہتا ہے۔ کئی دفعہ نوجوانوں کی دن رات کی محنت مٹی میں مل جاتی ہے ۔
جب ایسی کسی پیش کش سے فائدہ اٹھانے والے کو مطلوبہ رقم نہیں ملتی، اس کے ساتھ کسی چال بازی کے ذریعے پراجیکٹ کروا لیا جاتا، یا پھر کسی بھی ویب سائٹ کی مکمل آگاہی کے بغیر یعنی ہر ویب سائٹ کے جو اصول و ضوابط ہیں یا کام کرنے کی جو شرائط ہیں، ان کا بغور مطالعہ نہ کرنے کی صورت میں بھی بہت سے افراد محنت کرنے اور پراجیکٹ مکمل کرنے کے باوجود مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کرپاتے۔ لہٰذا انٹرنیٹ پر کام کرنے اور پیسہ کمانے کے لیے بہت سوچ سمجھ کر پراجیکٹ قبول کریں اور رقم کی وصول کے لیے بھی بہت سمجھ داری سے کام لیں۔
ہمیشہ شرائط اور قواعد وضوابط بہ غور پڑھیں۔ بہ صورت دیگر آپ پریشان ہوسکتے ہیں، کیوں کہ ایسی ویب سائٹس بھی ہیں جو رقم کی منتقلی کے لیے مشہور ہیں، لیکن وہ پاکستان میں رقم کی منتقلی نہیں کرتیں، لہٰذا بہت سوچ بچار اور سمجھ داری سے ویب سائٹس منتخب کریں اور ان پر اپنی معلومات کا اندراج کریں۔ اندراج کرتے وقت اگر آپ سے معمولی سی بھی غلطی ہوگئی تو ہوسکتا ہے کہ رقم آپ کے اکاؤنٹ کے بجائے کسی دوسرے کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوجائے۔ اپنے بینک کا سوئفٹ کوڈ دیتے وقت بھی احتیاط لازمی ہے۔
انٹرنیٹ پر بحیثیت فری لانسر کام کرنے والوں کے ساتھ عموماً جو دھوکے اور چال بازیاں ہوتی ہیں ان میں سے چند درج ذیل ہیں:
1۔ پراجیکٹ مکمل کرکے ان کے مطلوبہ ای میل پر بھیجنے یا ویب سائٹ پر بھیجنے کے بعد رقم کا آپ کے اکاؤنٹ میں منتقل نہ ہونا۔ یہ سب سے عام دھوکا ہے، جو بیشتر لوگوں کو انٹرنیٹ پر کام کرنے یا بہ حیثیت فری لانسر کام کرنے سے بد دل کر دیتا ہے۔ اس ضمن میں سب سے بہتر طریقہ یہی ہوتا ہے کہ آدھی پیمنٹ (رقم) یا رقم کا کچھ حصہ ایڈوانس میں وصول کرلیا جائے۔ بہ صورت دیگر اگر آپ نے ویب سائٹ پر ہی پراجیکٹ مکمل کرکے ارسال کیا ہے، تو آپ ویب سائٹ کے سپورٹ سسٹم سے بات کرکے براہ راست یا ایم میل کے ذریعے اپنی شکایت ان تک پہنچا سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ کوئی بھی پراجیکٹ قبول کرنے سے قبل پراجیکٹ دینے والے کے پروفائل میں اس کے متعلق لکھے گئے تبصرے یا تاثرات ضرور پڑھ لیجیے۔ اس کے علاوہ کئی ویب سائٹس پر مخصوص نشان ہوتے ہیں، جو ان کے پروفائل میں ہوتے ہیں، جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے اکاؤنٹ میں ادائیگی کے لیے رقم ہے یا نہیں۔ اگر آپ مطمئن نہ ہوں تو پراجیکٹ قبول نہ کریں۔
2۔ اکثر آپ کو مختلف پیغامات بھی آپ کے نام پراجیکٹ کی صورت میں بھیجے جاتے ہیں ، جس میں اوپر ایک پراجیکٹ قبول کرنے کا ٹیپ ہوتا ہے۔ اس پر کلک کرتے ہی اس ویب سائٹ کی فی پراجیکٹ مقرر کردہ جو فیس ہوتی ہے وہ چند ڈالر کی صورت میں آپ کے اکاؤنٹ سے ویب سائٹ کو منتقل ہوجاتی ہے۔ لہٰذا کوئی بھی کلک کرنے کا پراجکیٹ قبول کرنے سے قبل بہ غور پڑھ لیں۔
3۔ کئی ویب سائٹس چند ہزار روپے کی ممبر شپ کے عوض آپ کو ممبرشپ دیتی ہیں، جس کے بعد مختلف پراجیکٹ کرنے پر آپ کے ویب سائٹ کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل ہوتی رہتی ہے، لیکن ان کی ایک مقررہ رقم ہوتی ہے، مثلاً سو ڈالر مقررہ رقم ہے ۔ اس سے کم رقم ہونے کی صورت میں آپ ویب سائٹ سے رقم اپنے بینک اکاؤنٹ میں منتقل نہیں کر سکتے۔ اس قسم کی ویب سائٹس شروع میں آپ کے پراجیکٹ قبول کرکے پسندیدگی کا اظہار کرتی ہیں اور جب مقررہ رقم میں کچھ رقم باقی رہ جاتی ہے تو آپ کے پراجیکٹ مسترد کر نا شروع کر دیتی ہیں اور یوں انٹرنیٹ کو ذریعۂ معاش بنانے کے خواہش مند مسلسل محنت کرنے کے باوجود صلہ نہیں پاتے اور ممبر شپ کی رقم بھی ڈوب جاتی ہے ۔ لہٰذا ایسے چال بازوں سے ہوشیار رہیں۔
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں
Posted by Unknown at 00:28 No comments:
Email ThisBlogThis!Share to XShare to FacebookShare to Pinterest

Wednesday, 1 March 2017

بے روزگاری کی شرح

جرائم بے روزگاری سے شروع ہوتے ہیں۔ بے روزگار نوجوان کے دل میں محرومی کا احساس پیدا ہوجائے تو پھر وہ کچھ بھی کر گزرتا ہے۔ جوانی کا جوش اس کے دل سے سزا کا خوف ختم کردیتا ہے۔ قتل و غارت، چوری و ڈکیتی، لوٹ، کھسوٹ اور دھوکہ فریب کا آغاز یہیں سے ہوتا ہے۔ پاکستان میں بے روزگاری کی شرح دن بہ دن بڑھ رہی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے
مطابق پاکستان میں اکتوبر2012 سے دسمبر2012 کے دوران بے روزگاری کی شرح 6 فیصد سے بڑھ کر 6.5 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ شہروں میں بے روزگاری کی شرح میں 10.1 فیصد اضافہ دیکھا گیا جبکہ گاؤں میں یہ اضافہ 16.3 فیصد تک ہوا ہے۔سابقہ حکومت نے دیہی لاقوں میں لوگوں کو روزگار کی فراہمی کے لئے 8 کھرب روپے وقف کئے، سب سے زیادہ روزگار کے مواقع محکمہ زراعت کی جانب سے فراہم کئے گئے تاہم اس کی شرح بھی 46.3 فیصد سے کم ہو کر 5. 45 فیصد ہو گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ لاکھوں افراد کا بے روزگار ہونا معیشت کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

جولائی 2008………5فیصد
جولائی 2009………5.3فیصد
جنوری 2010………5.6فیصد
جنوری 2011………6فیصد
جنوری 2012………6فیصد
جنوری 2013………6.5فیصد
بحوالہ: tradingeconomics
عالمی سطح پر روزگار میں اضافے کی سالانہ شرح
2007 2008 2009 2010 2011 2012

دنیا 1.7 1.1 0.4 1.4 1.5 1.3
ترقی یافتہ ممالک 1.5 0.6 2.2 0.2 0.4 0.3
مشرقی ایشیا 1.2 0 0.6 1 0.6 0.5
جنوبی ایشیا 0.9 0.7 0.5 1 2.1 2
مشرق وسطی 3.8 1.7 3.4 3.2 3.4 3
شمالی افریقہ 3.7 3 2.2 2.5 1.1 2
دنیا کے مختلف ممالک میں آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ پاکستان جیسے ملک میں آبادی میں اضافے کی شرح 2فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ مگر اس کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں روزگار کے مواقع اتنی تیزی سے نہیں بڑھ رہے۔ غریب ممالک میں بے روزگاری کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
کاٹن
کاٹن کاروبار سست روی سے جاری ہے، زیادہ تر ملز ورلڈ اور لوکل کرائسز کی وجہ سے سائیڈ لائن ہیں- وقاص کنسلٹنسی کی رپورٹنگ کے مطابق اگر ہم رواں ہفتہ کا کا ٹن بازار دیکھیں تو ڈیلز تو 7000تک نکلی ہیں لیکن زیادہ تر ڈیلز ادھار پر ہیں یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ 88فیصد خریدار ادھار پر خرید کے خواہشمند ہیں اب جو باقی کہ 25فیصد ہیں وہ نقد کا جو ریٹ بولتے ہیں وہ جنرز کو حساب سے بہت کم ہیں اس لیئے زیادہ تر جنرز ریٹ لینے کیلیئے ادھار پر ہی بیچ رہے ہیں۔
دوسری طرف انرجی کرائسز، اور ٹیکس ایشوز، امن و امان کے معاملات یہ سب چیزیں مارکیٹ پر منفی اثر انداز ہو رہی ہیں لوڈشیڈنگ کی صورتحال میں پروڈکشن میں کمی پیدا ہو رہی ہے جس وجہ سے ٹیکسٹائل سیکٹر کی ایکسپورٹ میں نمایاں کمی پیدا ہوئی ہے تولیہ، یارن اور فائبر جیسے شعبے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں - ٹیکسٹائل شعبوں میں یہ نیگٹو فیکٹر کاٹن مارکیٹ پر بھی اثر انداز ہو رہے ملز کاٹن خریداری میں زیادہ توجہ نہیں کر رہیں جس وجہ سے بڑھتے ریٹس بھی رک گئے ہیں بلکہ ان میں کمی ہونا بھی شروع ہو گئی ہے-
وقاص کنسلٹنسی کی انٹرنیشنل رپورٹنگ کے مطا بق ورلڈ سٹاک میں حیرت انگیز اضافہ ہوا ہے ورلڈ ریکارڈ اب 82.5 ملین گانٹھ کی سطح پر ہے جو کہ پچھلے سال سے 12.3 ملین زیادہ ھے جو کہ تقریبا 18 فیصد بنتا ہےورلڈ لیول پر چائنہ کا اہم رول ہے اب تک کی اطلاعات کے مطابو چائنہ کاٹن سٹاک میں دو سال کیلیئے کور ہے اب چائنہ اس پوزیشن میں ہے کہ مارکیٹ کو اپنی مرضی کے مطابق چلا سکے چائنہ اس وقت امریکن انڈین کاٹن کا سب سے بڑا خریدار ہے اب اگر چائنہ ایک سال امریکن کاٹن نہ خریدے تو امریکہ جس کی اپنی کھپت تو بہت کم ہے اور وہ زیادہ روء چائنہ کو فروخت کرتا ہے تو اس کیلیئے بہت زیادہ مشکل پیدا ہو سکتی ہے اور یہ چیز انٹرنیشنل کاٹن پر بہت زیادہ اثر انداز ہو سکتی ہے - ان تمام چیزوں کو مدنظر رکتے ہوئے یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ آئندہ کاٹن مارکیٹ چائنہ کی اگلی کاٹن پالیسیوں کے مطابق ہی چلے گی-اس کے علاوہ ابھی چائنہ اور انڈیا کا اپنے سٹاک کو لوکل ملز کو فروخت کی وجہ سے انٹر نیشنل مارکیٹ پریشر ر میں رہی ہے۔ 
نوٹ: یہ فگر اور ریٹ 14 اپریل تک کے ہیں۔۔۔۔
Posted by Unknown at 22:54 No comments:
Email ThisBlogThis!Share to XShare to FacebookShare to Pinterest
Home
Subscribe to: Comments (Atom)

About Me

Unknown
View my complete profile

Blog Archive

  • ▼  2017 (6)
    • ▼  March (6)
      • 435d37d74c6747793895cfa54f7d5ba48918b7f28afd
      • اگر آپ پڑھے لکھے نہیں تو انٹرنیٹ پر کیسے کما سکتے...
      • فری لانسر انٹرنیٹ پر کمانے کا ایک بہترین زریعہ
      • فائیور – انٹرنیٹ سے کمائی کا بہترین ذریعہ
      • انٹرنیٹ کو فی زمانہ اکثریت وقت گزاری، تفریح، دوستی...
      • بے روزگاری کی شرح
Picture Window theme. Powered by Blogger.